کورنگی کریک میں بورنگ، گڑھے میں لگنے والی آگ 6روز تک نہ بجھ سکی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گڑھے میں لگنے والی آگ
(فوٹو: جیو نیوز)

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں 6روز قبل کی جانے والی بورنگ وبالِ جان بن گئی، گڑھے میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ جمعرات کے روز (آج) بھی نہیں بجھائی جاسکی۔

تفصیلات کے مطابق گڑھے میں لگنے والی آگ 6روز بعد بھی نہ بجھ سکی۔ کورنگی کریک کے ایک پلاٹ میں لگنے والی آگ آج بھی اسی شدت سے لگی ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پلاٹ بند کردیا گیا، تاہم کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کیلئے سرگرم ہیں۔

فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا، تپش کے باعث آگ بجھانے کے عمل کو ہفتے کے روز ہی مؤخر کردیا گیا تھا۔ آگ 1200 فٹ تک بورنگ کے بعد لگی، واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر جائے وقوعہ سے ریت اور پانی کے نمونے حاصل کر لیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نمونوں کے کیمیائی تجزئیے کے بعد گیس کے ممکنہ ذخائر کی نوعیت اور حجم کا معلوم ہوسکے گا، اگر گیس کا ذخیرہ چھوٹا ہوا تو آگ چند روز میں از خود بجھ جائے گی، لیکن اگر ذخیرہ بڑا ہوا تو اسے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

Related Posts