کراچی، لیاقت آباد میں فرنیچر کے کارخانے میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، لیاقت آباد میں فرنیچر کے کارخانے میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف
کراچی، لیاقت آباد میں فرنیچر کے کارخانے میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع فرنیچر کے کارخانے میں آگ لگ گئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد، نیرنگ سینما والی گلی میں واقع فرنیچر کے کارخانے میں آگ لگی ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔

فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ریسکیو عملے اور فائربریگیڈ کو لیاقت آباد کی تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔فائر فائٹرز عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور کے راوی روڈ کے علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

 راوی روڈ کے علاقے میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں 6 روز قبل آگ لگنے کے باعث 2 نوجوان جاں بحق ہوئے جن کے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت اویس اور مہران کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: لاہور، گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی، 2 نوجوان دم گھٹنے سے جاں بحق

Related Posts