کراچی: کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی میں کیڑے مار ادویات کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ حکام اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائر برگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ لگنے کی وجوہات پر تحقیقات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیاحتی مقام نیشنل پارک مارگلہ ہلز میں آتشزدگی کے باعث 25 فیصد جنگل تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کروڑوں کے درخت جل کر راکھ ہو گئے۔
اسلام آباد کے سیاحتی مقام نیشنل پارک مارگلہ ہلز کے 2 علاقوں سیدپور اور پیر سوہاوہ میں 2 روز قبل آگ لگی۔سیدپور تلہار کے مقام پر لگی آگ نے سید پور اور پیر سوہاوہ کے مقامات پر ناقابل تلافی پہنچایا۔
مزید پڑھیں: نیشنل پارک مارگلہ ہلز میں آتشزدگی سے 25 فیصد جنگل تباہ، کروڑوں کے درخت جل گئے
قبل ازیں شہرِ قائد کے علاقے شارعِ فیصل پر بچوں کو لے جانے والی اسکول وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگیا۔
کراچی کے علاقے شارعِ فیصل پر اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ 2 ماہ قبل 29 مارچ کوعائشہ باوانی اسکول کے قریب پیش آیا جس کے دوران وین میں بیٹھے ہوئے بچوں کو بحفاظت وین سے نکال لیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، شارعِ فیصل پر اسکول وین میں آگ لگ گئی، ڈرائیور جھلس کر زخمی