کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گتہ فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے جس کے بعد ریسکیو کی کارروائی شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں واقع گتہ فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر برگیڈ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
کراچی، آر کے اسکوائر کی عمارت میں آگ لگ گئی
حکام کا کہنا ہے کہ فائر برگیڈ کی 4گاڑیاں گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے کیلئے کارروائی میں مصروف ہیں۔ واقعے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کی نیو چالی جنریٹر مارکیٹ میں واقع آر کے اسکوائر کی بلندوبالا عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
آج سے 4روز قبل نیو چالی جنریٹر مارکیٹ میں واقع آر کے اسکوائر میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی۔ آتشزدگی کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوا جبکہ 3افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ بلند و بالا آر کے اسکوائر میں پھنسے ہوئے مزید شہریوں کو اسنارکل کی مدد سے نکال لیا گیا۔فائر بریگیڈ کی 6گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔