مظفر گڑھ، گھر میں آتشزدگی سے 4بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مظفر گڑھ، گھر میں آتشزدگی سے 4بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق
مظفر گڑھ، گھر میں آتشزدگی سے 4بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں واقع ایک گھر میں آگ لگئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں گھر کے اندر آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 خواتین، 1 بزرگ شہری، 2 نو عمر لڑکے اور 2 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف پھیل گیا

کراچی، یونیورسٹی روڈ پر مرغیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا، ڈرائیور زخمی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفر آباد کے علاقے پیر جہانیاں میں واقع گھر میں آگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لگی جس کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 65 برس کے بزرگ شہری سے لے کر 2ماہ تک کا بچہ شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں 65 سالہ محمد نواز، 35 سالہ خورشید خاتون، 19 سالہ فوزیہ خاتون، 12 سالہ شاہنواز، 10 سالہ سرفراز، 2 سالہ یعقوب اور 2 ماہ کا ایک بچہ شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کے مطابق آگ لگنے کے وقت 4 افراد گھر میں پھنسے ہوئے تھے۔ آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور ریسکیو کا عمل شروع کیا گیا۔

آتشزدگی کے وقت اہل خانہ گھر میں سو رہے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گھر میں مزید افراد کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے خدشے کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ 

 

Related Posts