کراچی، نیو گولیمار میں کارخانے میں آگ بھڑک اٹھی،سامان خاکستر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fire destroys garments factory in Golimar

کراچی: نیو گولیمار میں قائم دھاگوں کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے موٹر سائیکل، کپڑا اور پلاسٹک کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نیو گولیمار میں رہائشی عمارت میں گرائونڈ فلور پرقائم دھاگوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں موجود کپڑا اور موٹرسائیکل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق کارخانے میں پلاسٹک، کپڑا اور دیگر چیزیں موجود تھیں جو جل کر خاکستر ہوگئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

مزید پڑھیں :لاہور: فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کے سبب کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، دوسرے اور تیسرے فلور پر رہائش پذیر افراد نے آگ سے عمارت میں پھیلنے والے دھوئیں کے باعث چھتوں پر جاکر خود کو محفوظ کیا۔

آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاک ہوگیا جبکہ ایک موٹر سائیکل کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

Related Posts