کراچی، گلستان جوہر سے 13سالہ بچہ 4روز سے لاپتہ ،تاحال پتہ نہیں لگ سکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police fail to locate missing boy from Gulistan-e-Jauhar
Police fail to locate missing boy from Gulistan-e-Jauhar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : گلستان جوہر میں ہزارہ گوٹھ سے 13سالہ بچے کو لاپتہ ہوئے 4روز گزر گئے، پولیس میں رپورٹ کے باوجود بچے کا تاحال پتہ نہیں لگ سکاہے۔

شہر قائد میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا گلستان جوہر میں ہزارہ گوٹھ سے 13 سالہ بچہ 4 روز سے لاپتہ ہے، پولیس میں رپورٹ کے باوجود بچے کا تاحال پتہ نہیں لگ سکا۔

مزید پڑھیں :ایم کیو ایم رہنماؤں کی وزیر اعظم سے ملاقات، لاپتہ کارکنان کی واپسی کا مطالبہ

اہل خانہ کے مطابق 13 سالہ کاشف حسین اتوار کی صبح 10 بجے گھر سے باہر گیا اور پھر واپس نہیں آیا، گمشدگی کے واقعے کی گلستان جوہر تھانے میں اطلاع دی گئی لیکن ایف آئی آر ابھی تک نہیں کاٹی گئی۔

ذرائع کے مطابق گمشدہ کاشف کے والد کا انتقال ہوچکا ہے، جبکہ والدہ نے اپنے بچے کی گمشدگی پر وزیر اعلی سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Related Posts