جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں آگ لگ گئی جس سے قومی اسمبلی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
پارلیمنٹ کے قدیم ونگ میں آگ اتوافار کو لگی جس کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔ 1884 میں مکمل کی جانے والی قومی اسمبلی کی عمارت کے کمروں میں لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ دن کے آغاز پر ہی پارلیمنٹ کی عمارت سے دھواں بلند ہوتے دیکھا گیا۔
چینی فوج کی گلوان سے جاری ویڈیو پر بھارتی آگ بگولا
رواں صدی کے اختتام تک 1500زبانوں کی ناپیدگی کا خدشہ
پارلیمانی ترجمان مولوٹو موتھاپو کا کہنا ہے کہ جہاں قومی اسمبلی کے ممبران تشریف رکھتے ہیں، وہ پورا چیمبر جل کر راکھ کاڈھیر بن گیا۔ تاحال آگ بجھائی نہیں جاسکی اور بظاہر اس علاقے کے 2 الگ الگ حصوں میں 2 جگہ ہی آگ بھڑک اٹھی ہے۔
تاحال آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ صدرِ مملکت نے جائے وقوعہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اتوار کے روز پولیس کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
جنوبی افریقن پولیس کے بیان کے مطابق مشکوک شخص کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار کیا گیا جس سے آتشزدگی کی وجوہات پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور ملزم کو منگل کے روز عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
قدیم عمارت کی چھت گر کر تباہ ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی عمارت کو دھویں اور پانی سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ اسمبلی کا پرانا ونگ تباہ کرنے کے بعد شعلے کمپلیکس کے زیر استعمال نئے حصوں میں پھیل گئے۔
دن کے اوائل میں آن لائن نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران حکام کا کہنا تھاکہ فائر فائٹرز نیو ونگ میں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ واقعے کے نتیجے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ آتشزدگی کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔