کراچی، شیر شاہ میں پرانے کپڑوں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، شیر شاہ میں کپڑوں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ جاری
کراچی، شیر شاہ میں کپڑوں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ جاری

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پرانے کپڑوں کے گودام میں  آگ لگ گئی جس پر آج  قابو پا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے علاقے شیر شاہ میں واقع پرانے کپڑوں کے گودام میں گزشتہ شب آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ نے 6 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 7 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث آگ پر قابو پانے میں وقت لگ گیا۔ گزشتہ شب لگنے والی آگ آج صبح کے وقت بجھ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ آتشزدگی کی تحقیقات کے بعد ہی اس حوالے سے کچھ کہا جاسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مولانا خادم رضوی اور حکومت کا معاہدہ طے، مطالبات منظور

Related Posts