گڈو پاور پلانٹ میں آتشزدگی، قومی خزانے کو 15 ارب کا نقصان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گڈو پاور پلانٹ میں آتشزدگی، قومی خزانے کو 15 ارب کا نقصان
گڈو پاور پلانٹ میں آتشزدگی، قومی خزانے کو 15 ارب کا نقصان

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران آتشزدگی سے گڈو پاور پلانٹ مکمل طور پر جل گیا جس سے قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق عید کی رات گڈو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی اور آگ سے قومی خزانے کو 15 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ گڈوپاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے اور پاور پلانٹ میں آتشزدگی کے وقت عملہ ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا، چیف انجینئر کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری رہا، دبئی کیلئے روانہ ہوگئے

سینئر انجینئر گڈو پاور پلانٹ نے بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے جنریٹر میں پانی بھر گیا تھا، آگ ایک حادثے کی وجہ سے لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پلانٹ کی بحالی میں تقریباً ایک ماہ کا عرصہ لگے گا، نقصان اتنا شدید نہیں جتنا بتایا جارہا ہے اور تحقیقات کے بعد واقعے کے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا۔

Related Posts