کراچی: سابق قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی استعفیٰ دینے کے بعد اپنے حلقۂ انتخاب (پی ایس 101) پہنچ گئے، فردوس شمیم نقوی نے عوام سے ملاقات کی اور مسائل کے حل پر بھی گفتگو کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صدر پی ٹی آئی کراچی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ گزشتہ روز میں اپنے حلقے پی ایس 101 کے علاقے یو سی 26 میں پہنچا اور گھر گھر جا کر عوام سے ملاقات کی۔
پیغام میں سینئر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں نے عوام سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل سنے اور حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ عوام کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اِس موقعے پر پی ٹی آئی اراکین بھی موجود تھے، بعد ازاں تنظیمی امور پر گفتگو بھی ہوئی۔
گزشتہ روز اپنے حلقہ #PS101 یو سی 26 میں ڈور ٹو ڈور جاکر عوام سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی عوام کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا گیا اس موقع پر علاقہ تنظیم کے ارکان بھی موجود رہے بعد ازاں تنظیمی امور پر گفتگو بھی ہوئی@PTIofficial @PTISindhOffice pic.twitter.com/hftRSTPdbB
— Firdous Shamim Naqvi (@Fsnaqvi) October 6, 2020
یہ بھی پڑھیں: فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ گورنر کے حوالے، سندھ حکومت کی تنقید جاری