فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ گورنر کے حوالے، سندھ حکومت کی تنقید جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ گورنر کے حوالے، سندھ حکومت کی تنقید جاری
فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ گورنر کے حوالے، سندھ حکومت کی تنقید جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ گورنرعمران اسماعیل کے حوالے کردیا جس پر سندھ حکومت کی تنقید جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ آج گورنر کے حوالے کردیا جس پر وزیرِ اعظم عمران خان کا فیصلہ آنا باقی ہے، تاہم سندھ حکومت کے وزیر ناصر حسین شاہ نے تحریکِ انصاف پر تنقید شروع کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ بلدیات و اطلاعات سندھ سیّد ناصر حسین شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے، وزیرِ اعظم کو آئینی دِکھانے والا ایک اور دیرینہ ساتھی عتاب کا شکار ہوگیا۔

وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ یہ صرف پیپلز پارٹی ہے جہاں قیادت ہر تنقید خندہ پیشانی سے سنتی ہے۔ مخالفین کی بھی اور اپنوں کی بھی، موجودہ حکومت تو جھوٹے کیسز بنا کر تنقید کرنے والوں کو جیل میں ڈال دیتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم  کی زیرِ صدارت ماحولیات پر اقوامِ متحدہ کا اجلاس

Related Posts