پی ٹی آئی ڈسکہ میں جیت گئی، نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے، فردوس اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Firdous Awan talking to media in Sialkot

سیالکوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ سے پاکستان تحریک انصاف میدان مار چکی ہے، الیکشن نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

این اے 75 کے انتخابی نتائج روکنے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امید کرتےہیں الیکشن کمیشن این اے 75 کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

مزید پڑھیں:این اے75 ڈسکہ، آر او نے انتخابی نتائج روک دیئے

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہاحسن اقبال ،میاں جاوید لطیف دیگر رہنما آر او کو یر غمال بنا کر بیٹھے رہے، آر اوجواب دیں ، پریذائیڈنگ افسران نے جو نتائج بھیجے تھے کیوں لیٹ ہو ئے  
الیکشن کمیشن نتیجے کا اعلان کرکے ہمیں اورعوام کوکرب سےنکالے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ سےپاکستان تحریک انصاف جیت چکی ہے، قانونی طور پر نتیجہ حاصل کرنا ااور جیت کااعلان کرنا پی ٹی آئی کی ذمے داری ہے ،الیکشن نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احسن اقبال، جاوید لطیف، کنیز جونیئر اور عطا تارڑ نےآر اوکو یرغمال بنارکھا ہے،الیکشن سے متعلق تحفظات کو دورکیاجائے ۔

Related Posts