اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے دیرینہ مؤقف کا تسلیم کیا جانا خوش آئند ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔
I welcome statement given by UN Secretary General on Kashmir dispute. It accepts Pakistan’s long standing position that Kashmir is a disputed territory and this dispute can only be solved according to UN resolutions.This is a diplomatic victory of Pakistan.
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 9, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ یہ پاکستان کی سفارتی فتح اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اصولی مؤقف پر اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام کی حمایت میں کسی بھی حد تک جا سکتی ہے تاکہ ان کا حق خود ارادیت انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور ان کی خواہشات کے عین مطابق حاصل ہوسکے۔
This shows confidence of UN and also of world community on the principled stand taken by PM Imran Khan that his government will go to any extent in support of Kashmiri people to get them their right of self determination according to UN resolutions and wishes of Kashmiri people.
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 9, 2019
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ بھارت کو ایسے اقدامات سے اجتناب کرنا چاہئے جو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو متاثر کریں۔ ہم کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیئے: بھارت کشمیر کی آئینی حیثیت کے خلاف اقدامات سے گریز کرے۔اقوام متحدہ کی ہدایت