وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دُکھ ہے کہ حقیقی عوامی حکمرانی کیوں قائم ہوئی؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ہمنواؤں کے ساتھ جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں موت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی
معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جمہوری رویہ اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی پریشانی یہ ہے کہ وزیر اعظم نے معیشت کو درست سمت کیوں دی؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پریشانی یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔
مولانا آپ اور آپکے ہم نواء جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں۔آ پ کو رنج ہے کہ ملک میں چند خاندانوں کی بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا؟آپ کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت ڈال کر عوام کا روزگار اور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 12, 2019
فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو تجویز دی کہ وہ جمعیت علمائے اسلام کے مظلوم کارکنان کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں اور انہیں بے رحم سرد موسم کے حوالے نہ کریں۔
مولانا فضل الرحمان کو تجویز دیتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ مولانا کو اپنے کارکنان کو باعزت گھر واپسی کی “آزادی” دینی چاہئے جبکہ غریبوں کے بچوں اور بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مطالبہ کیا کہ وہ آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے نہ کریں اور حکومت کے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں۔
مولانا مظلوم ورکروں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔انہیں بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کی بجائے باعزت گھر واپسی کی "آزادی" دیں۔ غریبوں کے بچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں۔آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 12, 2019
انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا کہ وہ 4 سال صبر فرمائیں جس سے مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرنے کا 10 سالہ قرض اتر جائے گا جو کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہنے کے دوران ان پر چڑھ گیا تھا۔
چار سال صبر فرمائیں اور مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز بلند کر کے دس سال کشمیر کمیٹی کے بطور چیرمین پروٹوکول لینے کا قرض اتاریں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 12, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو تجویز دی کہ ٹھٹھرتی سردی میں مارچ شرکاء اور کارکنان کو بھی ایسا ہی بستر دیں جیسا وہ خود استعمال کرتے ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کریز سے نکل نکل کر چھکے لگائے لیکن اب انہیں رُک کر کھیلنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ٹھٹھرتی سردی میں کارکنوں کو بھی مولانا والا بستر دیا جائے۔فردوس عاشق اعوان کی تجویز