کشمیر کے پاکستان بن جانے تک دُنیا کو پیغام دیتے رہیں گے۔ معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کے پاکستان بن جانے تک دُنیا کو پیغام دیتے رہیں گے۔ معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات
کشمیر کے پاکستان بن جانے تک دُنیا کو پیغام دیتے رہیں گے۔ معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات

وزیر اعظم پاکستان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کی آواز ہے جبکہ ہم کشمیر کے پاکستان بن جانے تک دُنیا کو مقبوضہ وادی کی صورتحال پر پیغام دیتے رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم چٹان بن کر اُبھری جبکہ وزیر اعظم نے اسلام کا حقیقی تشخص دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی حکومت نے 80 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔شاہ محمود قریشی

معاونِ خصوصی اطلاعات نے کہا کہ دُنیا اِس وقت پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑچکی ہے جبکہ عالمی طاقتیں اپنے مفادات کو سب سے مقدم رکھتی ہیں۔

میڈیا کے کردار کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سافٹ پاور میڈیا پوری دنیا میں ایک کلیدی حیثیت کا حامل ہے جبکہ سوشل میڈیا سے پلک جھپکتے میں دُنیا تک اپنی بات پہنچائی جاسکتی ہے۔ حکومت پر تنقید اور درست راستہ دکھانا اچھے میڈیا کی پہچان جبکہ  حکومت کی اصلاح کرنا میڈیا کا حق ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورۂ چین باہمی تعلقات کے استحکام کا باعث ہے جبکہ سمندروں سے گہری پاک چین دوستی کی اقوامِ عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو روز قبل  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورۂ چین دونوں ممالک کے مابین گہری اور لازوال دوستی کو مزید مضبوط کرے گا جبکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی  اور باہمی محبتوں کی آئینہ دار ہے۔

مزید پڑھیں: سمندروں سے گہری پاک چین دوستی کی اقوامِ عالم میں بھرپور گونج سنائی دیتی ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts