شہباز شریف حکومت کو احتساب سے نہیں روک سکتے،فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

firdous ashiq awan press

گوجرانوالہ : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جن کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے وہ عمران خان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ،کرپٹ ٹولے کا واویلا کرنا ثابت کرتا ہے کہ وزیراعظم کا ایجنڈا جیت رہا ہے۔

شہباز شریف آئیں بائیں شائیں کر کے حکومت کو احتساب سے نہیں روک سکتے،قانون آپ کا پیچھا کرتا رہے گا اور قوم کا لوٹا ہوا مال واپس آئے گا، حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 52فیصد خواتین کو با اختیار بنا ئیں گے۔

ہفتہ کو گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی ترجمانوں نے 18سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیمپ آفسز کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ بنایا گیا،منی لانڈرنگ کا پیسہ ٹی ٹیز کے ذریعے باہر بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بغض میں لیگی ترجمان ہم سے ایک سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں،1200ارب کے گردشی قرضے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا۔انہوں نے کہا کہ ڈھٹائی میں پی ایچ ڈی کرنے والے حکومت سے حساب مانگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیش بوائز کو سرکاری نوکریاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی عجب کہانیوں کے سوالات شہباز شریف کا پیچھا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسرور انور اور شعیب قمر سے شریف خاندان کا کیا رشتہ ہے؟۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت سے باہر ہو تو شریف خاندان من گھڑت بیانیہ بنا کر باہر چلا جاتا ہے،شہباز شریف خاندان سمیت پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔

مزید پڑھیں :شہبازشریف کی زیر صدارت (ن)لیگ کی مرکزی قیادت کا لندن میں اجلاس

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آئیں بائیں شائیں کر کے حکومت کو احتساب سے نہیں روک سکتے،قانون آپ کا پیچھا کرتا رہے گا اور قوم کا لوٹا ہوا مال واپس آئے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ایک سیاسی نابالغ نے کراچی میں بیٹھ کر بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی گڑھ ہے،جن کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے وہ عمران خان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ،کرپٹ ٹولے کا واویلا کرنا ثابت کرتا ہے کہ وزیراعظم کا ایجنڈا جیت رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 52فیصد خواتین کو با اختیار بنا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی درخواست پر عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی ۔

مریم نواز کے لندن میں صحت مند اور توانا بھائی والد کی عیادت کیلئے موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلاول این ایف سی کے تحت سندھ کو ملنے والے فنڈز کا صحیح استعمال یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں سے متعلق قوانین کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ،کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے کہنے پر مصباح الحق کو دو عہدے دینے کی خبر بے بنیاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان آباد ہو رہے ہیں ،ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آ رہی ہے۔

Related Posts