اب کورونا بچ کے دکھائے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خود ٹیکے لگانے شروع کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بُت پاش پاش ہو گئے‘فردوس عاشق اعوان
آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بُت پاش پاش ہو گئے‘فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک میں کورونا کی وباء روکنے کیلئے خود لوگوں کوویکسین کے ٹیکے لگانا شروع کردیئے ہیں۔

ایک حالیہ ویڈیو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کو ایک شخص کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا ٹیکہ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 70 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50ہزار 161 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹ کی تعداد 1 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 932ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9اعشاریہ 61 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:ناگن ڈانس کے بعد نیا دھماکہ،عامر لیاقت کی ایک اور بیوی سامنے آگئی

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز مکمل طور پر بند کر رہی ہے، 50 فیصد ملازمین کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے پرائیویٹ دفاتر سیل کردیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہے، عوام احتیاط کریں۔ تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کر رہے ہیں۔ صرف 20 فیصد ضروری عملے کو آنے کی اجازت ہوگی۔ 29اپریل سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کردی جائے گی۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا کیسز دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔

ہم نے این سی او سی سے انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کیلئے کہا لیکن نہیں مانا گیا۔ ہمارے پاس کل 1872ایچ ڈی او بیڈز موجود ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے۔

Related Posts