نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والا بھارت سفاک اور بزدل ہے۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والا بھارت سفاک اور بزدل ہے۔فردوس عاشق اعوان
نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والا بھارت سفاک اور بزدل ہے۔فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کا بھرکس نکل چکا ہے جبکہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والا بھارت سفاک اور بزدل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سوال کیا کہ بھارت کب تک غیر ملکی سفیروں اور میڈیا نمائندگان کو مقبوضہ کشمیر لے جائے گا؟

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

معاونِ خصوصی اطلاعات  نے  کہا کہ میڈیا نمائندگان قابض افواج کے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور عالمی برادری تنازعۂ کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جب پاکستان کی طرف سے دعوت دی گئی، پھر بھی بھارتی کمیشن کا کوئی سفارت کار لائن آف کنٹرول کے دورے پر نہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ کھلی دعوت کے باوجود ہائی کمیشن کے سفارت کاروں کی ایل او سی دورے میں عدم شرکت بھارتی آرمی چیف کے جھوٹ پر مہر تصدیق ہے۔ بھارت نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے  اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں جبکہ پاک چین مشترکہ پاور پلانٹ کا افتتاح خوش آئند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی پیک سے جڑے خوابوں کی تعبیر کا وقت آ پہنچا ہے، جبکہ پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں سے مشترکہ پاورپلانٹ کا افتتاح ہوا۔

مزید پڑھیں: سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts