پنجاب میں 6 سیاحتی مقامات پر سڑکیں بہتر بنانے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کی معاشی کامیابی مفاد پرستوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔فردوس عاشق اعوان
حکومت کی معاشی کامیابی مفاد پرستوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں 6 سیاحتی مقامات پر سڑکیں بہتر باننے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کا اہم منصوبہ شروع کیا ہے۔

پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاحت کے اہم منصوبے ٹور ازم فار اکنامک گروتھ پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے صوبے کے 6 سیاحتی مقامات پر روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے۔ 

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کوٹلی ستیاں، چکوال، جہلم، سون ویلی، میانوالی، اٹک، فورٹ منرو اور کوہِ سلیمان میں نئے سیاحتی مراکز متعارف کرائے جائیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاحتی مراکز متعارف کرانے سے پنجاب کا قدرتی حسن، قدیم تہذیب اور ثقافتی ورثہ دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی جس کیلئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے خصوصی کاوشیں کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سیاحت کی ترقی کیلئے  منصوبہ بندی سے کام جاری ہے،صدر آزاد کشمیر

Related Posts