کراچی، فیس نہ دینے پر کمسن طالبہ سے بدسلوکی کامقدمہ درج، پی ٹی آئی کا امدادکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس نہ دینے ساتویں جماعت کی طالبہ سے بدسلوکی کامقدمہ درج، پی ٹی آئی کا امدادکا اعلان
فیس نہ دینے ساتویں جماعت کی طالبہ سے بدسلوکی کامقدمہ درج، پی ٹی آئی کا امدادکا اعلان

کراچی میں فیس نہ دینے پر ساتویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ بد سلوکی کا مقدمہ اسکول انتظامیہ کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جس میں حبسِ بے جا اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 کے نجی اسکول میں پیش آیا جہاں اسکول انتظامیہ نے ساتویں جماعت کی طالبہ سے بدسلوکی کی۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ مجھے بریک بند کرنے کے بعد لنچ بھی نہیں کرنے دیا گیا۔

متاثرہ طالبہ نے کہا کہ چھٹی ہونے سے ایک پیریڈ قبل الگ کلاس میں اکیلا بٹھایا گیا۔ بیگ بھی چھین لیا گیا۔ بعد ازاں بچی کے والد کی مدعیت میں رضویہ تھانے میں اسکول انتظامیہ کی مبینہ بدسلوکی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن میں بچی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی چند ماہ کی اسکول فیس باقی تھی۔ اسکول انتظامیہ سے ہر ماہ فیس کے ساتھ بقایا فیس لینے کی درخواست کی۔ مقدمے میں کہا گیا کہ 18 مارچ کو بچی کو اسکول کے اوقات میں کلاس سے باہر کھڑا کردیا گیا۔

متن کے مطابق چھٹی سے ایک گھنٹہ قبل بچی کو الگ کمرے میں بند کردیا گیا۔ اسکول بیگ ضبط کر لیا گیا۔ بچی کے والد نے کہا کہ ہم اسکول گئے تو نہ صرف دھمکیاں ملیں بلکہ اسکول سے دھکے دے کر نکالا گیا۔ اسکول کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب تحریکِ انصاف کی رہنما دعا بھٹو نے کہا کہ ناظم آباد نمبر 1 کے نجی اسکول میں فیس ادا نہ کرنے پر بچیوں سے بد سلوکی کی گئی۔ چند پیسوں کے لالچ میں بچیوں کے والدین کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔

دعا بھٹو نے اسکول انتظامیہ کی بدسلوکی کا شکار بچیوں کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسکول نے دھمکی دی کہ ایڈمیشن نہیں دیا جائے گا۔ بچیوں کی فیس بھی ہم ادا کریں گے۔ اور اسی اسکول میں ایڈمیشن دلوائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Related Posts