کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، افطار پارٹی میں شریک وزیرِ صحت پر مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، افطار پارٹی میں شریک وزیرِ صحت پر مقدمہ درج
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، افطار پارٹی میں شریک وزیرِ صحت پر مقدمہ درج

پشاور: وزیرِ صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم خان جھگڑا نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، افطار پارٹی میں شرکت پر شہری انتظامیہ نے اعلیٰ عہدے کا لحاظ کیے بغیر مقدمہ درج کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر صوبے بھر کے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں ڈائننگ پر پابندی عائد ہے۔ اس دوران صوبائی وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا نے افطار پارٹی میں شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہری انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ وزیرِ صحت کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں تیمور سلیم جھگڑا کے علاوہ ریسٹورنٹ منیجر اور مالک کو بھی ملزم نامزد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ریسٹورنٹ سیل کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانیں، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز سیل کرنے کے ساتھ ساتھ 4 لاکھ 88 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

راولپنڈی ڈویژن میں گزشتہ روز تک کورونا ایس او پیز اور گراں فروشی کے خلاف  2 ہزار 681 چھاپے مارے گئے۔ 15 ریسٹورنٹ، 85 دکانیں اور شاپنگ مالز سیل کی گئیں۔ چھاپوں کے دوران 4 لاکھ 88 ہزار روپے کے جرمانے بھی کیے گئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں درجنوں دکانیں سیل، 4لاکھ88ہزارجرمانہ عائد

Related Posts