کوئٹہ میں ہزار گنجی دھماکے کا مقدمہ درج، دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں ہزار گنجی دھماکے کا مقدمہ درج، دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل
کوئٹہ میں ہزار گنجی دھماکے کا مقدمہ درج، دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل

کوئٹہ میں گزشتہ روز ہزار گنجی کے مقام پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کر لیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہزار گنجی دھماکے کا مقدمہ متعلقہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل ہیں جبکہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے تھے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ہزار گنجی میں دھماکہ ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس پر مزید تحقیقات ضروری قرار دی گئیں، گزشتہ روز دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکا،4جاں بحق

Related Posts