کراچی میں پیشہ ور ملزم کو روپوش رکھنے پر وکلاء کے خلاف مقدمہ قائم کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پیشہ ور ڈکیت کو روپوش رکھنے پر وکلاء کے خلاف مقدمہ قائم کردیا گیا
کراچی میں پیشہ ور ڈکیت کو روپوش رکھنے پر وکلاء کے خلاف مقدمہ قائم کردیا گیا

کراچی پولیس نے ڈکیتیوں کے ملزم کو روپوش رکھنے کے جرم میں پیشہ ور وکلاء کے خلاف مقدمہ قائم کردیا ہے جبکہ ڈکیت کی مبینہ سرپرستی کرنے والے وکلاء نے ڈکیتوں کی گرفتاری میں شدید مزاحمت کی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گزری پولیس نے شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیشہ ور وکیل کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر 2 درجن سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ کارِ سرکار میں مداخلت اور ملزم کو پناہ دینے کے جرم میں امان اللہ یوسفزئی ایڈووکیٹ اورخضر حیات ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا۔

گرفتار ملزم شہاب الحسین 2 درجن سے زائد ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کا سرغنہ ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے فارم ہاؤس سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی مذکورہ وکلاء اور دیگر کی جانب سے مزاحمت کے پیش نظربرآمد نہ کی جاسکی۔

ملزم نے فارم ہاؤس سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے پوش علاقوں کے گھروں میں 2 درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کر چکا ہے تاہم گرفتاری کے ڈر سے ملزم نے ڈکیتی کے بعد وکیل کے فارم ہاؤس پر پناہ لے لی۔

اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ وہ پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہوا تاہم وکیل اور ان کی ٹیم ضمانت کروا لیتی ہے۔ ڈکیتی کے پیسوں سے گاڑی خریدی گئی جو وارداتوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ہم  کلفٹن، ڈیفنس، گلبرگ اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں وارداتیں کر چکے ہیں۔ہر واردات کے بعد ہم فارم ہاؤس میں پناہ لیتے تھے۔ 

بیان میں ملزم کی طرف سے مزید انکشافات متوقع ہیں جبکہ  پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اس کے ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کردی تاکہ ملزمان کے خلاف مقدمے میں مزید پیش رفت لائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی اداروں میں املاک کی نیلامی پر پابندی عائد کردی گئی

Related Posts