کراچی میں ماسک نہ پہننے پر 14 افراد پر 500 جرمانہ عائد، کچرا پھینکنے پر 3 افراد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sachal police seized Smuggled goods

کراچی میں کورونا وائرس ایس او پیز اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی شہریوں کو مہنگی پڑ گئی، پولیس نے کچرا پھینکنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ماسک نہ پہننے والے 14 افراد پر 500 روپے فی کس جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں 3 شہری سڑک پر کچرا پھینکنے کے جرم میں دفعہ 144 کے تحت حراست میں لے لیے گئے جن کی گرفتاری لیاری کے علاقے کلری شاہ میں ہوئی۔

مذکورہ شہری عمارت کی تعمیر کا ملبہ سڑک پر پھینکنے پر پولیس کی کارروائی کا نشانہ بنے جنہیں لیاری میں کلری تھانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاری قانون کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے ماڑی پور میں 14 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فی کس 500 روپے جرمانہ عائد کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عمل شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھی کراچی میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ  رہی جس کے تحت  پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو کچرا پھینکنے پر گرفتار کر لیا۔

 یہ واقعہ 6 روز قبل شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس نے  شہرِ قائد کے ایک رکشہ ڈرائیور کی کچرا پھینکتے ہوئے  ویڈیو بھی بنا لی۔

مزید پڑھیں:  کراچی پولیس نے کچرا پھینکنے پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

Related Posts