اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات اب بھی جاری ہیں اور مذاکرات مکمل ہونے کے بعد ایک جامع بیان جاری کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کی ناکامی سے متعلق خبریں پھیلانا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی خبریں وزارت خزانہ کے موقف کی نمائندگی نہیں کرتیں ۔
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ملکی نمائندے نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں اورمذاکرات کی تکمیل کے لیے پاکستان کی کوششوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کا جائزہ لے رہا ہے۔ جائزہ کے بعد آئی ایم ایف فیصلہ کرے گا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:
ہچکولے کھاتی معیشت اور ایف اے ٹی ایف کا گرداب
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا
بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں، آئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ