ایران چین اور پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کر سکتا ہے، وزیر خزانہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو گیس اور بجلی کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور ایران آسانی سے ہماری ضروریات کو پورا کرسکتا ہے، ایران پاکستان کے ذریعے چین کی توانائی کی ضروریات بھی پوری کر سکتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کی بے پناہ صلاحیتیں ہیں اور پاکستان کی موجودہ حکومت اس مقصد کے حصول کیلئے سنجیدہ عزم رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیٹر آف انٹینٹ….. حکومت کیلئے کامیابی کا مژدہ، عوام کیلئے؟

انہوں نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران، پاکستان کیجانب سے ایران سے مشترکہ تجارتی حجم کو کم عرصے میں 500 ملین ڈالر یا 500 ملین یورو تک بڑھانے کی تجویز کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ بینک کے سربراہ، اس منصوبے کی پیروی کرنے کے ذمہ دار ہیں تا کہ وہ اپنے ایرانی ہم منصب سے مشترکہ تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے آسان اور تعمیری منصوبوں کو بروئے کار لائیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی لین دین کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور ہم نے گزشتہ حکومت میں قومی کرنسیوں کے ذریعے باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے کی تجویز دی تھی اور اس حوالے سے میں نے سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے وہ منصوبے کے نفاذ کیلئے جلد از جلد ایرانی ہم منصب سے بات چیت کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کو آسان بنانے کیلئے سفری راستوں میں اضافہ کرنا ہوگا، صوبے بلوچستان میں مسافروں کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی کرنی ہوگی کیونکہ عوام کے درمیان تعاون بلاشبہ دو ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید آسان بنائے گا۔

Related Posts