سابق ائیرفورس آفیسر کے بیٹے ابراہیم درانی نے چاقو کے وار سے 3 افراد کو زخمی کردیا ، ملزم تاحال فرار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پارکنگ کے مسئلے پر جھگڑا،فیشن ڈیزائنر معظم خان اور دو بیٹے چاقو کے وار سے زخمی
پارکنگ کے مسئلے پر جھگڑا،فیشن ڈیزائنر معظم خان اور دو بیٹے چاقو کے وار سے زخمی

کراچی: ایئرفورس فالکن کمپلیکس ہاؤسنگ سوسائٹی میں پارکنگ کے تنازع پر ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے معروف فیشن ڈیزائنر محمد معظم اور ان کے دو بیٹوں کو زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب دو نوجوانوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی ہاتھاپائی پر اترآئی۔ اس دوران قریبی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے مگر ابراہیم درانی شخص نے تیز دھار چاقو سے حملہ کردیا جس سے معظم خان اور ان کے دو بیٹے فہد اور عطا معظم زخمی ہو گئے۔ تاہم ملزم موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تھانہ پولیس شاہراہ فیصل نے ملزم ابراہیم درانی کے خلاف معظم خان کی مدعیت میں دفعہ 324، 337 اور 34 ٹو ایچ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ابراہیم اورخالد درانی کے خلاف تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی تھی۔

تاہم واقعے کے دو روز گزرنے کے باوجود پولیس مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام ہے۔

شاہراہ فیصل تھانے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسراسرارآفریدی نے بتایا کہ پولیس نے ملزم ابراہیم درانی کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن ملزم ابراہیم درانی گھر پر موجود نہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمہ میں نامزد ملزم خالد درانی سے ملاقات ہوئی تھی تاہم وہ بہت ضعیف اور بیمار ہیں، جس کی وجہ سے انکو گرفتار نہیں کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،15ملزمان گرفتار

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹوی فوٹیج میں ملزم ابراہیم کے والد خالد درانی موجود نہیں تھے اور نہ ہی انویسٹی گیشن پولیس کو ان کے حوالے سے شواہد ملے ہیں اور اسی کی بنا پر پولیس نے انہیں گرفتار نہ کیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ابراہیم درانی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنا موبائل فون بھی بند کیا ہوا ہے تاہم موبائل فون کی سی ڈی آر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ابراہیم درانی کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے تاہم پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ملزم ابراہیم درانی ریٹائرڈ سرکاری افسرکا بیٹا بتایا جاتا ہے۔

Related Posts