پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں کی کرپشن، ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں کی کرپشن، ایف آئی اے کی تحقیقات شروع
پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں کی کرپشن، ایف آئی اے کی تحقیقات شروع

اسلام آباد: پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف سامنے آیا ہے جس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کی کرپشن پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سوسائٹی کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ 

پاکستان ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کی خاتون ممبر کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو درخواست دی گئی تھی کہ حالیہ الیکشن میں کوآپریٹو رولز کو پسِ پشت رکھ کر غیر قانونی طور پر پر عہدیدار لائے گئے۔صدر سوسائٹی سردار محمد علی اور جنرل سیکٹری رائے تنویر نے منتخب ہوتے ہی کروڑوں کی کرپشن کی۔

خاتون ممبر نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں عہدیداران نے پلاٹ غیر قانونی طور پر فروخت کیے، متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر پلاٹ فروخت کیے گئے جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آئی  جس پر صدر سردار محمد علی اور فنانس سیکرٹری رائے تنویر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا۔

نوٹس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اے ایکسٹینشن بلاک کا تمام ریکارڈ پیش کیا جائے اکتوبر 2019ء سے لے کر اب تک کمیٹی میٹنگ کا بھی ریکارڈ لایا جائے اور اے ایکسٹینشن بلاک کے لے آؤٹ پلان کی منظوری کی دستاویزات بھی پیش کی جائیں۔ ؎

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ائیرپورٹ ایمپلائز سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کرپشن پر تحلیل

Related Posts