اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈ نوٹس پر مطلوب ملزم کو ساؤتھ افریقہ سے گرفتارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم شہروز امجد گجرات پولیس کو قتل کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں مطلوب تھا اور گجرات پولیس کی درخواست پر ایف ائی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ملزم کو NCB انٹرپول پاکستان کی درخواست پر ساؤتھ افریقہ میں گرفتار کیا گیا اور پاکستان حوالگی کے لئے روانہ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ، نوجوان شہری جاں بحق
بعد ازاں ملزم کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر گجرات پولیس ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔