اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے عدالت سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دونوں کی گرفتاری طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف شوگر ملز کے ذریعے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں ہوئی، جہاں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوگئے۔
لاہور کی اسپیشل کورٹ نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کی جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ضمنی چالان جمع کرایا۔
وکیل امجد پرویز نے اسپیشل کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ذاتی اکاؤنٹس میں کوئی رقم نہیں آئی، ایف آئی اےنے ڈیڑھ برس تحقیقات کیں، مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے، وزیراعلیٰ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ تمام ٹرانزیکشنز قانونی اور لین دین کاروباری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، جیل چورنگی کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا