صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بل بغیر منظوری کے واپس بھجوا دیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بل بغیر منظوری کے واپس بھجوا دیے
صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بل بغیر منظوری کے واپس بھجوا دیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور الیکشن ترمیمی بل بغیر منظوری کے وزیر اعظم کوواپس بھجوادیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلز کی منظوری سے انکار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت نیب اور الیکشن ترمیمی بلز پر نظر ثانی کرے۔

دونوں قوانین کو نافذ کرنے کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری ضروری ہے تاہم صدر مملکت کے فیصلے کے بعد حکومت دونوں بلز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کرے گی۔ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بلز پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری مانگ لی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی بل2022 کے تحت ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کو ختم کیا تھا جبکہ نیب ترمیمی بل کے ذریعے نیب کے اختیارت کم کیے تھے۔

Related Posts