ایف آئی اے سائبر کرائم کی اسلام آباد میں کارروائی، خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دلہا گرفتار
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ہاشم خان اسلام آباد کا رہائشی ہے جو کہ خاتون کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونیکا خدشہ

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے متعدد واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس برآمد کرلیے گئے جبکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

قبل ازیں ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں و بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا تھا۔

Related Posts