ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں سال کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں سال کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں سال کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں سال کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج کرلیا گیا، سائبر کرائم سرکل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم قاری ہے،جو بچی ہراساں کرنے کے ساتھ، غیر اخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھا، کارروائی 13سالہ بچی کی والدہ کی شکایت پر کی گئی، ملزم عبدل قدیم بچی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کر رہا تھا۔

ملزم نے بچی کی تصاویریں اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم مانگی،رقم نہ دینے پر بچی کی تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل چیک کیا تو متاثرہ بچی کی کئی تصاویر بھی مل گئی،ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں مقدمہ نمبر 1/2021 درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: رشتہ دینے سے انکار پرکمسن لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

Related Posts