ایف آئی اے نے پی آئی اے کی تباہی کا کھوج لگالیا، ذمہ داروں کی گرفتاریاں متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Domestic flight operations in Pakistan also suspended

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 2008 سے 2017 تک پی آئی اے میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات مکمل کرلیں، دس سال کے دوران قومی ادارے میں کرپشن کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پی آئی اے میں طیاروں کی خریداری، اسپیرپارٹس سمیت کی خریداری اور غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کی گئیں۔

ادارے میں نوکریوں کی بندر بانٹ سمیت دیگر معاملات کی بھی تحقیقات کی گئیں۔

مزید پڑھیں:فضائی سفر کرنے والوں پر ایف بی آر اور کسٹم کی سخت شرائط کا اطلاق ، 11اشیاء ممنوعہ قرار

کرپشن کی تحقیقات کئی ماہ سے جاری تھیں اس دوران پی آئی اے کے سابق اور موجودہ افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے۔

تحقیقات میں ایف آئی اے کی 6 رکنی ٹیم نے تحقیقات میں حصہ لیا، ایف آئی اے کی جانب سے پی آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔

آئندہ چند روز میں اربوں روپے کی کرپشن اور بدعنوانیوں کے مقدمات درج کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث افرادکو گرفتار بھی کیا جائے گا۔

Related Posts