پاکستان تحریک انصاف کے خلاف مبینہ طور پر فارن فنڈنگ کیس میں اہم ثبوت ایف آئی اے کے ہاتھ لگ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ انصاف ٹرسٹ سے ایک دینی مدرسے کو 25 لاکھ روپے کی امداد منتقل کی گئی، لیکن بعد میں مدرسے سے کیش واپس لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے انصاف ٹرسٹ سے ایک دینی مدرسے کو 25 لاکھ روپے امداد دی گئی، اور پھر پیسوں کی منتقلی کے بعد دینی مدرسے سے کیش واپس لے لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے دینی مدرسے کی انتظامیہ کا بیان بھی قلمبند کرلیا ہے۔ جس کے مطابق دینی مدرسے کی انتظامیہ کو فنڈز ٹرانسفر کرنے پر صرف 50 ہزار روپے دیئے گئے۔
انصاف ٹرسٹ کا اکاونٹ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے استعمال میں تھا۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کراچی کے بعد جلد لاہور میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔