ایف آئی اے کی طالبات کو ہراساں کرنے پر کارروائی، یونیورسٹی کا ڈائریکٹر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی طالبات کو ہراساں کرنے پر کارروائی، یونیورسٹی کا ڈائریکٹر گرفتار
ایف آئی اے کی طالبات کو ہراساں کرنے پر کارروائی، یونیورسٹی کا ڈائریکٹر گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد کی اقراء یونیورسٹی کے ڈائریکٹر رضوان باری کو طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کے نام سے ای میل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے تھے۔

ملزم نے سوشل میڈیا پر متاثرہ لڑکی ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کئی لوگوں کو قابل اعتراض مواد بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر کے اندر فائرنگ کا پراسرار واقعہ، نوجوان قتل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف (PECA) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts