فیروز خان نے مسکراتے ہوئے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیروز خان نے مسکراتے ہوئے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کردی
فیروز خان نے مسکراتے ہوئے سیلاب زدگان کے لیے مدد کی اپیل کردی

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سیلاب زدگان کے لئے مدد کی اپیل کچھ منفرد انداز میں کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف اداکار فیروز خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ مسکرا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan ???????? (@ferozekhan)

اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہنستے ہوئے تصویر شیئر کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں خوش ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں  مسکراتے ہوئے تصویر اس لیے شیئر کررہا ہوں کیونکہ یہ جلدی اپنی جانب توجہ مرکوز کروا لیتی ہیں، دراصل میں آپ سب کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جانب کروانا چاہتا ہوں جو اس وقت سب سے زیادہ ضروری ہے۔

اداکار نے اپنے مداحوں سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امداد کریں، پھر چاہے وہ ایک وقت کا کھانا ہو یا ایک خاندان کے لیے خیمہ۔

فیروز خان نے کہا کہ کوئی چھوٹی سے چھوٹی امداد ہی کیوں نہ ہو آپ اپنے قابل بھروسہ ذرائع کے ذریعے ضرور امداد کریں، شکریہ۔

اداکار کی جانب سے اس طرح منفرد انداز سے تصویر شیئر کر کے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

Related Posts