علیزے سے علیحدگی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، فیروز خان کا تصدیق یا تردید سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علیزے سے علیحدگی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، فیروز خان کا تصدیق یا تردید سے انکار
علیزے سے علیحدگی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، فیروز خان کا تصدیق یا تردید سے انکار

خدا اور محبت 3 سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار فیروز خان نے اہلیہ علیزے سے علیحدگی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر اس کی تائید یا تردید سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکار فیروز خان اور اہلیہ علیزے کے مابین راہیں جدا ہوجانے کی خبریں وائرل ہیں۔ فیروز خان نے بچوں سے ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست بھی داخل کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

سید نور کا صائمہ سے شادی دس سال تک چھپانے کا انکشاف

سوشل میڈیا پر وائرل خبروں میں کہا گیا ہے کہ علیزے فیروز خان سے دور رہنے کی خواہش مند ہیں۔ انسٹا گرام کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دونوں نے ایک دوسرے کو اَن فالو اور تصاویر اور ویڈیوز غائب کردیں۔

معروف اداکار فیروز خان نے میڈیا نمائندگان کے رابطہ کرنے پر کہا کہ فی الحال علیزے سے علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔ واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزے کی شادی آج سے 4سال قبل ہوئی تھی۔

فیروز خان اور علیزے کے مابین شادی کے نتیجے میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا ہوئے۔ 2 سال قبل بھی دونوں کے مابین علیحدگی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں، تاہم فیروز خان نے واضح طور پر خبروں کو جعلی قرار دیا تھا۔ 

Related Posts