با حجاب خاتون کا مذاق اڑانے والی سیاح خواتین گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈائیلاگ پاکستان

دبئی میں ایک برقع پوش خاتون کی ویڈیو بنا کر اس کا مذاق اڑانے والی غیر ملکی سیاح خواتین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مغربی خواتین بغیر اجازت کے نقاب پوش خاتون کی ویڈیو بنا رہی تھیں۔

غیر ملکی خبررساں ویب سائٹ کے مطابق دبئی پولیس نے بتایا کہ زیر حراست غیر ملکی سیاح خواتین کا تعلق ایک مغربی ملک سے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ایک برقع پوش خاتون کی جو اپنے شوہر کے ساتھ اسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھی، اس کی اجازت کے بغیر ویڈیو بنائی اور اس کے حجاب کو مذاق کا نشانہ بنایا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

پولش خاتون سابق شوہر کیخلاف بیٹی کے اغوا کا کیس کرنے پاکستان پہنچ گئیں

دبئی پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ مغربی سیاحوں نے ملک کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اجازت کے بغیر ایک خاتون کی ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔

 

 

دبئی پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ریاست میں تمام مذاہب، عقائد اور افکار کا احترام کیا جاتا ہے اور دوسرے شخص کی تہذیب، ثقافت اور مذہب کو تنقید کا نشانہ بنانا یا اس کا تمسخر اڑانا ایک جرم ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو شیئر کرنے اور مغربی سیاح کی طرف سے مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Related Posts