میانوالی،میانوالی میں ایک خاتون ٹیچر کو اپنے نوزائیدہ بچے کو اسکول لانے پر معطل کردیا گیا،اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا، ٹیچر کو انصاف دلانے کے لئے ٹوئٹر پر #FemaleTeacherSuspension ٹرینڈ کرنے لگا۔
خاتون ٹیچر عشرت ستارمیانوالی تحصیل پپلان ضلع میں واقع ہائر سیکنڈری اسکول ہڑنولی میں بچوں کی ٹیچر ہے، لوگوں نے اسکول میں کسی بچے کو اسکول لانے جیسے معاملے میں خواتین اساتذہ کی معطلی سے متعلق فیصلے پر شدید تنقید کی، جس کے باعث ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
واضح رہے کہ میانوالی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈی ای اے) کے اچانک اسکول کے دورے کے دوران اپنے بچے کو اسکول لانے پر خاتون ٹیچر عشرت ستار کو معطل کردیا گیا تھا۔
ٹویٹر پر لوگوں نے خواتین کے حقوق کے لئے مطالبہ کیا،اس دوران پشاور کی ایڈیشنل کمشنر سارہ تواب کی تعریف کی گئی کہ وہ اپنے بچے کو دفتر لائیں اور اپنے فرائض کی انجام دہی کی جبکہ خاتون ٹیچر کو بھی ایسا کرنے پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔
New Zealand Prime Minister Jacinda Ardern, the head of state, attending the United Nations General Assembly with her infant.#femaleTeacherSuspension pic.twitter.com/Xha3qhtyW9
— VOICE OF TEACHERS (@VOT_official_PU) September 28, 2020
یہاں تک کہ صارفین نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کی جانب بھی اشارہ کیا کہ وہ اپنے بچے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لائی تھیں جبکہ ایک استاد کو ایسا کرنے پر معطلی کا نشانا بنانا قابل مذمت ہے۔
https://twitter.com/_Patriotic145/status/1310568062945505283