سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی
سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ بہت جلد نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

سترم کرمانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم مزاح پر مبنی ہے، جو کہ 4 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

فلم میں دو ایسی خواتین کو دکھایا گیا ہے جن کا وزن زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے انھیں معاشرے کے بُرے رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ اس کے باوجود بھی اپنے کیریئر کو آگے بڑھاتی ہیں۔

قبل ازیں فلم کے حوالے سے ایک انٹرویو میں سونا کشی سنہا نے کہا تھا کہ عموماً مائیں اپنی بیٹیوں کے وزن کے متعلق حساس رویہ رکھتی ہیں کیونکہ لوگ وزن کے متعلق باتیں بناتے ہیں۔ مجھے بچپن میں میری والدہ نے مسلسل کہا کہ وزن کم کرو۔

انہوں نے کہا تھا کہ بار بار وزن کم کرنے کا کہنے پر ایک طرح سے میں باغی بن گئی کہ وزن کم نہیں کرنا۔ پھر جس دن میری والدہ نے وزن کم کرنے کا کہنا ہی چھوڑ دیا ، میں خود حساس ہوگئی۔

سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا وزن کم کرنے پر کام شروع کردیا۔ عوام کو بھی چاہئے کہ خوبصورتی کے معیارات بدلیں۔ جس لڑکی کا وزن زیادہ ہو، اس کا مذاق نہ اڑائیں، نہ ہی طنزیہ جملے کسیں، یہ سلسلہ بند کردیں۔

واضح رہے کہ سماجی معاشرے کی اس فلم کو ناظرین و سامعین کی جانب سے اتنی پذیرائی نہیں ملی اور یہ فلم باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس کرنے میں ناکام رہی۔

Related Posts