وفاق ناکام، گنڈا پور نے افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو فرنٹیئر پوسٹ

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر افغانستان کی طالبان حکومت سے براہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ افغانستان سے جاری ہمارا مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی نہیں ملی، اپنا صوبائی وفد بہت جلد افغانستان بھیج رہا ہوں، ہم ان سے بات چیت کر کے مسائل کا حل نکالیں گے۔

نیٹ فلکس کی وہ چند بہترین ویب سیریز جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں

ان کا کہنا تھاکہ دو ہفتے کے اندر وفد افغانستان جا کر بات چیت کرے گا، وفد میں تمام قبائل کے مشران شامل ہوں گے اور پوری امید ہے کہ وہ ہمارے جرگے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی مخالفت پر مقدمات بنائےجا رہے ہیں، القادر ٹرسٹ بنانے پر بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھا گیا ہے اور القادر ٹرسٹ میں مفت تعلیم دی جا رہی تھی۔

Related Posts