مسلم مخالف بل پر امریکی کمیشن کی بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US condemn amendment bill
مسلم مخالف بل پر امریکی کمیشن کی بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش

واشنگٹن:امریکا کے کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے ترمیمی بل میں مسلمانوں کو شہریت سے محروم رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت میں شہریت کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بل پیش کرنے والے وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت دیگر اعلیٰ قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بل میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا ہے، یہ بل مذہبی منافرت پر مشتمل ہے جس پر وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت دیگر قیادت پر پابندی عائد ہونی چاہیئے۔

مزید پڑھیں: بھارتی لوک سبھا میں شہریت بل کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان

دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بل شہریت سے متعلق ہے اور ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت میں ہندوئوں کے علاوہ پہلے ہی درجنوں مذہبی اقلیتیں موجود ہیں اور انہیں تمام حقوق بھی حاصل ہیں۔

Related Posts