اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے جے یو آئی (ف) رہنما حافظ حمد اللہ کے خلاف وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔
وفاقی وزراء علی محمد خان اور زرتاج گل وزیر حافظ حمد اللہ کے خلاف متحد ہو گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے زرتاج گل وزیر کو قابلِ فخر پشتون اور قابلِ فخر پاکستانی قرار دیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ایک بہن، بیٹی اور ماں کے طور پر زرتاج گل وزیر قابلِ فخر کردار رکھتی ہیں۔
انتخابات میں کامیاب ہو کر وفاقی وزیر بننے تک کے عمل کو مستحسن قرار دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ زرتاج گل وزیر ایک دور دراز علاقے سے جنگجو کی طرح جنگ جیت کر وفاقی وزیر بنیں۔
وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ زرتاج گل وزیر بہادر پاکستانی خواتین کا حقیقی چہرہ قرار دی جاسکتی ہیں۔ ہر فخر کرنے والا پاکستانی زرتاج گل وزیر کی حمایت کرے گا۔
A Proud Pakhtoon & a Proud Pakistani ????????
we are proud of you as a Sister, as a Daughter & a Mother & above all a Fighter who won a seat from the toughest & remotest of areas of Pakistan.
A real face of brave Pakistani women.
Every Proud Pakistani Support you Sister Zartaj Gull???????? https://t.co/xKwdIRziMM— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) February 20, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے جے یو آئی (ف) رہنما حافظ حمد اللہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے انسان کی میڈیا پر کوئی گنجائش نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ یہ شخص جو خود کو حافظ حمد اللہ کہلواتا ہے انتہائی غلیظ اور مکروہ ذہنیت کا مالک ہے۔
مزید پڑھیں: حافظ حمد اللہ جیسے انسان کی میڈیا پر کوئی گنجائش نہیں۔زرتاج گل وزیر