وفاقی وزرا، حکومتی عہدیداران کو3 دن میں گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal ministers, government officials ordered to leave Gilgit-Baltistan in 3 days

اسکردو: گلگت بلتستان چیف کورٹ نے انتخابی مہم کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام وفاقی وزرا،حکومتی عہدیداران اور سیاسی قائدین کو کو3 دن کے اندراندرگلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

پیپلزپارٹی اورن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن کی سماعت چیف کورٹ گلگت بلتستان کی عدالت میں ہوئی،جسٹس ملک حق نواز اورجسٹس علی بیگ پرمشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔چیف الیکشن کمشنر،وزیراعلیٰ اورچیف سیکریٹری کو فوری فیصلہ پرعملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔

انتخابی مہم کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دائر درخواست پر گلگت بلتستان چیف کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا اورحکومتی عہدیداران تین دن میں گلگت بلتستان سے نکل جائیں۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین کی واپسی، کیا سینیٹ الیکشن میں کچھ نیا ہونیوالا ہے؟

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور دیگر وفاقی وزراء اور سیاسی قائدین گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں شریک ہیں۔

Related Posts