اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ حماد اظہر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی کانفرنس کرتے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے وزیر خزانہ کے عہدے کے قابل سمجھا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل اور ان کا حل پاکستان کی معیشت کے ساتھ جڑا ہے، مجھ سے پہلے 2 وزرائے خزانہ نے بڑی محنت سے کام اور معیشت کو مستحکم کیا، میں اپنی وزارت کے دوران ان حضرات سے بھی رہنمائی حاصل کرتا رہوں گا۔
حماد اظہر نے کہا ہماری کوشش ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کریں ، پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمت3 روپے فی لیٹر کم کر رہے ہیں جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں 1800 روپے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ بازی میں بھی نوازشریف ملوث، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات