اہم ممالک موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مثبت سوچ اپنائیں، وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اہم ممالک موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مثبت سوچ اپنائیں، وزیر اعظم عمران خان
اہم ممالک موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مثبت سوچ اپنائیں، وزیر اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اہم ممالک موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مثبت سوچ اپنائیں اور پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ملکوں کو اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے مالی معاونت فراہم کریں، تاکہ اس مسئلے سے باہر نکلا جاسکے۔

وزیراعظم کابرطانیہ کے اخبار دی ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کو آٹھواں بڑا متاثرہ ملک قرار دیا گیا ہے اور ہر دہائی میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 2000ء سے اب تک پاکستان میں اس مسئلے کی وجہ سے 9989 جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور تین ارب 80 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ اس عرصے میں 152 مرتبہ شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے جنگلات کو 2023ء تک پندرہ فیصد اور ساحلی علاقوں میں دس فیصد تک بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کیلئے کسانوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے 2030ء تک انرجی مکس کا 60 فیصد حصہ صاف اور سرسبز توانائی کی طرف سے تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ 30فیصد ٹرانسپورٹ کو بجلی کے استعمال پر لایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج کا صرف ایک فیصد حصہ خارج کرتا ہے اس کے باوجود وہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات میں کمی کے لئے کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: اہم ممالک موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مثبت سوچ اپنائیں، وزیر اعظم عمران خان

Related Posts