مسلم لیگ (ن) کو بچکانہ سیاست کی وجہ سے نقصان ہوا،فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاست جتھوں سے نہ پہلے بلیک میل ہوئی تھی نہ آئندہ ہوگی، فواد چوہدری
ریاست جتھوں سے نہ پہلے بلیک میل ہوئی تھی نہ آئندہ ہوگی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم پارلیمنٹ کا ناکام بنانا چاہتی ہے تاہم پی ڈی ایم کی گاڑی چلنے والی نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے جس گاڑی کے اتنے ڈرائیور ہوں گے تو ایکسیڈنٹ تو ہوگا اور وہ ہوگیا ہے، بلاول بھٹو کے پہلے امام فضل الرحمان تھے اب سراج الحق ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کو بچکانہ کسیاست کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی پنجاب کے 8 اضلاع اور دوسری سندھ کے 8 اضلاع تک محدود ہو کر رہ  گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سیاست نابالغ ہے، خوشی ہے مریم نوازنے قانونی راستہ اختیار کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی اور سراج الحق کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنا امام تبدیل کرلیا ہے، پہلے ان کے امام فضل الرحمان تھے اب سراج الحق ہیں۔ کھانوں کا بل کس نے دیا یہ معلوم نہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں یونیورسٹیاں اپنے ملکوں کی مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، حکومت کا عوام کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ ہے، جو لوگ اس کی قیمت ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ویکسین خرید کر لگوالیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے اقدامات کیے ہیں، کل الیکشن اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں بھی اپوزیشن نہیں آئی، پہلے اپوزیشن نے کہا حکومت کچھ نہیں کررہی ، اب ان کا تعاون چاہیے، ہم الیکشن اصلاحات پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن سنجیدگی دکھائے اس موقع سے فائدہ اٹھائے، الیکٹورل ریفارم سے شروع کرے تو باقی معاملات پر بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی منیب الرحمان اور علامہ باقر زیدی نے جماعت اسلامی کی ریلی کی حمایت کردی

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی بندش کا مسئلہ ڈسٹری بیوشن کی وجہ سے ہے، بجلی کی پیداوار زیادہ اور کھپت کم ہے، ہمارے پاس 10 ہزار میگاواٹ بجلی زیادہ ہے۔ کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کی باتیں درست ہیں۔

Related Posts