فواد چوہدری نے نوازشریف کو بانی ایم کیو ایم کا انجام یاد کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانے کا اعلان
وفاقی حکومت کا شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  نوازشریف بانی ایم کیو ایم کی طرح بننا چاہتے ہیں لیکن ان کا انجام یاد رکھیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جاوید لطیف کے بیان پرتحریک انصاف سینٹرل پنجاب نے احتجاج کا اعلان کیا ہے، ان کے بیان پر ہرپاکستانی کا دل دکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور بانی ایم کیوایم 1985 کے الیکشن کا تحفہ ہیں یہ سیاسی لوگ نہیں، الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست کے خلاف بات کریں، ہم غداری کے سرٹیفکیٹ دینے کے لیے نہیں بیٹھے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف شطرنج کا مہرہ ہے، اصل سوچ ان کی ہے جو بانی ایم کیوایم بننا چاہتے ہیں، نوازشریف بانی ایم کیو ایم کی طرح بننا چاہتے ہیں لیکن ان کا انجام یاد رکھیں، بانی ایم کیوایم اور نوازشریف بھی لندن سے واپس نہیں آسکتے جب کہ مریم نواز بھی لندن جانا چاہتی ہیں مگر ان کو جانے نہیں دیں گے، ان کی درخواست ضمانت مسترد کرانے کا نیب کا اقدام قابل تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ کی قیادت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔فردوس عاشق اعوان

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم وفاقی جماعت ہیں اور ہمارا دل بھی بڑا ہے، ہم پارلیمانی اصلاحات پر بات کرنے اور آگے بڑھنے کو بھی تیار ہیں لیکن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ کیسز پر کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے، ہم ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو جیلوں میں نہیں بھیجنا چاہتے، آپ پلی بارگین کریں پھر چاہیں لندن یا سوئٹرزلینڈ میں رہیں ہماری جان چھوڑیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن حکومت کے مینڈیٹ کو تسلیم کرے تو حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن اپوزیشن سے صرف کیسز کے حوالے سے بات نہیں ہوسکتی۔

Related Posts